پاکستان سپر لیگ کے سیزن 3 میں سب سے پہلی نصف سنچر ی کس کھلاڑی نے بنائی؟جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز مخالف ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے دیئے گئے 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم پشاور زلمی کے کھلاڑی محمد حفیظ نے سیزن 3 سب سے پہلے نصف سینچری بنا ڈالی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز کی اننگ کھیلی اور ہدف دینے میں ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی تاہم دوسر یاجانب ملتان سلطان ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور سلطانز کے انتہائی سینئر کھلاڑی سنگا کارانے 51 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگ کھیلی ۔
ویڈیو دیکھیں:
Fifty comes up for Mohammad Hafeez!
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2018
Watch the match at https://t.co/tYXXKcO6GS#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #PZvMS #Cricingif pic.twitter.com/GxxIMnLDRx