بچہ حوالگی کیس:5سالہ بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا حکم

بچہ حوالگی کیس:5سالہ بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بچہ حوالگی کیس میں 5سالہ بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیدیا۔جسٹس عبدالسمیع خان نے آمنہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت پانچ سالہ بچے قمر کے باپ نے عدالت کو بتایا کہ بچہ اس کی پہلی بیوی سے ہے۔آسیہ جھوٹ بول رہی ہے جبکہ عدالت کو آسیہ بی بی نے بتایا کہ بچہ میرے بطن سے پیدا ہواہے،سابق شوہر نواز عدالت میں جھوٹ بول رہے ہیں،عدالت نے دونوں کے بیانات کے بعد بچے کا فرانزک لیب سے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2 مارچ تک کے لئے ملتوی کردی۔
بچہ حوالگی

مزید :

علاقائی -