پاکستان قومی زبان اردو تحریک کے زیر اہتمام کاروان اردو کااہتمام

پاکستان قومی زبان اردو تحریک کے زیر اہتمام کاروان اردو کااہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر ) پاکستان قومی زبان اردو تحریک کے زیر اہتمام شاہراہ قائد اعظم پر قومی زبان اردو کے ملک بھر میں نفاذ کے سلسلے میں کاروان اردو کا اہتمام کیا گیا جس میں قومی زبان اردو تحریک کے قائدین و کارکنان سمیت انجمن تاجران مال روڈ،انجمن تاجران نقی مارکیٹ کے عہدیداروں، جماعت اسلامی کے قیم لیاقت بلوچ ، تحریک جوانان اسلام پاکستان کے نزیر خان ، جمعیت کے حافظ ادریس ،ڈاکٹر طارق شریف زادہ چیئرمین درود بینک کے علاوہ دفاع پاکستان کونسل کے کارکنان شریک ہوئے۔کالم نگار اسحاق جیلانی اور فیچر رائٹر ذبیح اللہ بلگن سمیت صحافی برادری ،اینکر پرسنز ،سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور سیاسی جماعتوں کے نمائندہ وفود نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی زبان اردو تحریک کے صدر عزیز ظفر آزاد نے ملک بھر میں فوری طور پر قومی زبان کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ آئین پاکستان اور اور عدالت عظمیٰ کے فیصلوں پر عمل کر تے ہوئے پاکستان بھر میں قومی زبان کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔کاروان سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز دانشور اوریا مقبول جان ،حسین احمد پراچہ،قیوم نظامی،ڈاکٹر طارق شریف زادہ، لیاقت بلوچ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ ہم اپنی قومی شناخت کو قائم رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
کاروان اردو

مزید :

علاقائی -