سندھ میں گٹکے کی فروخت ،متعلقہ اداروں سے رپور ٹ طلب

سندھ میں گٹکے کی فروخت ،متعلقہ اداروں سے رپور ٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں گٹکے کی فروخت کے خلاف کارروائیوں سے متعلق محکمہ صحت، پولیس سمیت متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کے روبرو سندھ بھر میں گٹکے کی فروخت سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت میں کشمنر کراچی سمیت دیگر پیش ہوئے۔ درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ پابندی کے باوجود گٹکا کھلے عام بیچا جارہا ہے۔ گٹکہ سے کینسر اور کئی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں اور کوئی فروخت روکنے والا نہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کمشنر کراچی بتائیں، گٹکے کی فروخت پر کیا کارروائی کی؟ کمشنر نے بتایا گٹکہ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اب تک 500 سے زائد ایف آئی آر درج کرچکے۔ دفعات قابل ضمانت ہونے پر ملزمان رہا ہو جاتے ہے۔ عدالت نے استفسار کیا محکمہ صحت بتائے کہ اس نے کیا کارروائی کی۔ عدالت نے محکمہ صحت، پولیس سے گٹکے کی فروخت پر رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ہر 3 ماہ بعد رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔