پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس ، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ یا نمائندے کے ذریعے ٹرائل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عمران خان نے اپنے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی درخواست پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی ۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان کو 26 فروری کو طلب کر رکھا ہے، اسی روز استثنیٰ سے متعلق درخواست کی سماعت کی جائے گی۔