چین نے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی تردید کر دی

چین نے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی تردید کر دی
چین نے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی تردید کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد / بیجنگ(ویب ڈیسک) چین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں کی سیکیورٹی کیلیے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سی پیک کے منصوبوں اور چینی شہریوں کے تحفظ کیلیے پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران اس حوالے سے بعض خبروں کے سوال پربتایا کہ انییں اس رپورٹ کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے سی پیک کے تحت ملک بھر میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی سکیورٹی اورچینی شہریوں کے تحفظ کیلیے سکیورٹی فورس قائم کی ہے، چین پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی نظام کو فول پروف بنانے کے لئے دو طرفہ مشاورت جاری ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ پاکستان سی پیک اور چینی شہریوں کی حفاظت کاکوئی فول پروف نظام وضع کرلے گا۔