تمام شوہر نکاح کے بعد عمران خان پہلے ہی ”رن مرید“ بن گئے: حافظ حسین احمد

تمام شوہر نکاح کے بعد عمران خان پہلے ہی ”رن مرید“ بن گئے: حافظ حسین احمد
تمام شوہر نکاح کے بعد عمران خان پہلے ہی ”رن مرید“ بن گئے: حافظ حسین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد اگر 28جولائی 2017کے بعدسے اب تک کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے تو پھر ” اصلی“ وزیر اعظم بھی ” نقلی“ قرار پاتے ہیں، عمران خان کے نکاح کی ہیٹرک کی طرح شاہد نواز شریف بھی نااہلی کی ہیٹرک کا ”اعزاز“ حاصل کر لیں ، عمران خان دنیا کے تمام شوہروں پر بازی لے گئے ہیں باقی شوہر نکاح کے بعد ” رن مرید“ ہوتے ہیں جبکہ عمران خان نکاح سے پہلے ہی مرید ہو چکے تھے ۔

نواز شریف کا یہ بیانیہ کہ انہیں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں سے عوامی پذیرائی حاصل ہوئی ہے تو پھر شریف خاندان کو ججز کے خلاف تحریک چلانے کی بجائے ان کا مشکور ہونا چاہئے ، جمعرات کو چھچھ نیوز نیٹ ورک کے دفتر میں سینئر صحافی نثار علی خان سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ شہباز کی پرواز نواز کے پیچھے ہے مگر حدیبیہ کیس سمیت بہت کچھ ابھی باقی ہے اور عدالتی موسم کی وجہ سے پھیلی دھند میں انتخابات نظر نہیں آتے ۔

ایک سوال پر جے یو آئی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ خطے کی روایات کے مطابق پہلے شوہر کے بعد بیوی، پھر بیٹی آتی ہے مگر باپ بیٹی عدالت سے نااہل ہو چکے ہیں اس لئے مریم نواز پارٹی صدر بننے کی اہل نہیں ہونگی جبکہ بیٹے پہلے ہی سیاسی نااہل ہیں، معروف صحافی نثار علی خان کے ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ مغل شہنشاہوں کی مخالفت گھروں اور خاندان سے ہی شروع ہوئی تھی ، مریم نواز کی تصویروں پر کالک ملنے سمیت حمزہ شہباز کی مخالفت بھی مغلیہ دور کی یاد تازہ کرتی ہے۔