پی ایس ایل کے پہلے میچ میں ہی معروف بھارتی اداکارسٹیڈیم پہنچ گیا ،یہ کون تھا اور کس سے ملنے گیا ؟جان کر آپ بھی پی ایس ایل پر فخر کریں گے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک طر ف پاکستان دشمنی میں مبتلا مودی سرکار پاکستان کی کرکٹ تباہ کرنے کی سازشوں میں ملوث ہے تو دوسری جانب پاکستان کرکٹ پی ایس ایل کے آغاز کے بعد روز بروز بہتری کی طرف گامزن ہے ۔خود بھارتی شائقین کرکٹ انٹر نیٹ پر بہت شوق سے پی ایس ایل کے میچز دیکھتے ہیں اور بھارتی کھلاڑی میں اس ایونٹ میں شرکت کے لیے آتے ہیں ۔یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کرکٹرز تو موجود نہیں البتہ بالی وڈ اداکار سنجے کپور پی ایس ایل تھری کا افتتاحی میچ دیکھنے دبئی سٹیڈیم پہنچ گئے۔سنجے کپور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی دعوت پر سٹیڈیم میں پہنچے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکار انیل کپور کے بھائی اداکار سنجے کپور نے کہا کہ وہ پی ایس ایل تھری کا حصہ بن کر خوشی محسوس کررہے ہیں اور سٹیڈیم کا ماحول بہت ہی اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں کرکٹ میچ دیکھنا پسند ہے ،چاہے میچ کسی کے بھی درمیان ہو اور اس وقت دبئی میں ماحول انتہائی پرجوش ہے۔سنجے کپور نے کہا کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی میرے اچھے دوست ہیں اور آبائی طور پر ہمارا تعلق بھی پشاور سے ہی ہے، میرے والدین وہاں پیدا ہوئے تھے، لہٰذا میں پشاور کو ہی سپورٹ کررہا ہوں۔
ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینلز سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
ان کا کہنا تھا کہ اس میچ کے لیے جاوید آفریدی نے انہیں خاص طور پر دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کی اور پشاور کو سپورٹ کرنے سٹیڈیم پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا بھارت، کرکٹ دونوں ہی ملکوں میں بہت مقبول ہے۔ سنجے کپور نے کہا کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی تو اس وقت ویرات کوہلی ہیں کیوں کہ وہ اس وقت بہترین کرکٹر ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں پشاور کی سب سے اچھی چیز کیا لگتی ہے تو انہوں نے کہا کہ نام پشاور ہی اس کی سب سے اچھی بات ہے۔