پی ایس ایل میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز، لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز سے ٹاکرا ہو گا

پی ایس ایل میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز، لاہور قلندرز کا ملتان ...
پی ایس ایل میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز، لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز سے ٹاکرا ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں آج پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔
کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جس میں شاہد آفریدی، بابر اعظم، محمد عامر اور انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن سمیت دنیا کے نامور کھلاڑی موجود ہیں جو دیگر ٹیموں کی طرح ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کو چیمپین بنانے والے سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کر رہے ہیں جو پچھلے دونوں ایڈیشنز میں رنر اپ رہے مگر ٹرافی اپنے نام نہ کر سکے۔ مگر اس مرتبہ انہیں جیسن روئے، شین واٹسن جیسے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل تو ہیں ہی لیکن اس کیساتھ ہی راشد خان حسن خان اور جوفرا آرچر جیسے باﺅلرز بھی ’دھماکہ‘ کرنے کو تیار ہیں۔
کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، جو ڈینلی، کولن انگرام، خرم منظور، لینڈل سیمنز، سیف اللہ بنگش، این مورگن، محمد رضوان، محمد طٰحہ، تابش خان، روی بوپارا، حسن محسن، شاہد آفریدی، ڈیوڈ ویز، اسامہ میر، ٹیمل ملز، محمد عامر اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کے سپرد ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ریلی روسو، جیسن روئے، کیوین پیٹرسن، رمیز راجہ، اسد شفیق، شین واٹسن، عمر امین، محمد نواز، محمود اللہ، جوفرا آرچر، سعد علی، سعود شکیل، راشد خان، انور علی، حسن خان محمد، میر حمزہ اور راحت علی شامل ہیں۔

دوسرا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو گا جس دوران ملتان سلطانز فتح کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی تو لاہور قلندرز ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ کو جیت کر فاتحانہ آغاز کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔
لاہو رقلندرز کی قیادت برینڈن میکالم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیمرون ڈیلپورٹ، فخر زمان، سہیل اختر، کرس لین، عامر یامین، بلاول بھٹی، بلال آصف، اینٹن ڈیویچ، عمر اکمل، گلریز صدف، سہیل خان، سنیل نارائن، یاسر شاہ، غلام مدثر، مچل میکلیناگن، رضا حسن، مستفیض الرحمان، شاہین آفریدی، عمران خان اور دنیش رام دین شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کے ہاتھوں میں ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، صہیب مقصود، عبداللہ شفیق، ڈیرین براوو، سیف بدر، عمر صدیق، شان مسعود، سہیل تنویر، کیرن پولارڈ، کاشف بھٹی، روس وائٹلی، کمار سنگاکارا، نکولس پورن، عمر گل، محمد عرفان، جنید خان، عمران طاہر، عرفان خان، محمد عباس، ہردوس ولجوئن اور تھیسارا پریرا شامل ہیں۔