پاکستان کا نام دہشت گردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں ڈالنے کا معاملہ ،سعودی عرب اور چین بھی ساتھ چھوڑ گئے لیکن ایک ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ،یہ کونسا ملک ہے ؟جان کر آپ بھی انہیں سلام پیش کریں گے

پاکستان کا نام دہشت گردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں ڈالنے کا معاملہ ،سعودی ...
پاکستان کا نام دہشت گردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں ڈالنے کا معاملہ ،سعودی عرب اور چین بھی ساتھ چھوڑ گئے لیکن ایک ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ،یہ کونسا ملک ہے ؟جان کر آپ بھی انہیں سلام پیش کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی پس منظر سے پاکستان کے لیے انتہائی تشویشناک خبر سامنے آئی ہے اور پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاکس فورس کی گرے واچ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے ،اس حوالے سے پاکستانیوں کے لیے مزید تشویشناک بات ہے یہ ہے کہ ایسے نازک مرحلے پر پاکستان کے انتہائی قریبی دوست چین اور سعودی عرب نے بھی ساتھ نہیں دیا البتہ ایک اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ۔
سینئر صحافی کامران خان نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا نام رواں سال جون میں دہشتگردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں ڈالا جائے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پیرس میں ہونے والے اجلاس میں چین ،روس اور سعودی عرب بھی پاکستان کا ساتھ چھوڑ گئے البتہ ترکی نے پاکستان کی حمایت کی ۔

’پاکستان دہشتگردملک ہے‘ چین، روس اور سعودی عرب کی حمایت کے بعد پاکستان کانام گرے لسٹ میں شامل
واضح رہے کہ پاکستان کا نام امریکی ایماں پر واچ لسٹ میں ڈالا گیا ہے ۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے واضح اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی فہرست میں شامل کرنے کا مقصد اس بات کا اظہار ہوگا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت اور انسداد دہشت گردی کیخلاف پاکستان مطلوبہ سخت کارروائی نہیں کر رہا، بہت سارے ملک یکساں سوچ کے حامل ہیں البتہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پاکستان کا نا م اس واچ لسٹ میں شامل نہیں ہو گا کیونکہ دوست ممالک پاکستان کا ساتھ دیں گے ۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -