”اب سیاستدان ،فوج اور عدلیہ ایک کمرے میں بند ہو کر اپنا اپنا گریبان جھانکے اور ۔۔۔۔“دہشت گردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل کرنے کے فیصلہ کے بعد کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ بڑے بڑے اداروں میں کھلبلی مچ گئی

”اب سیاستدان ،فوج اور عدلیہ ایک کمرے میں بند ہو کر اپنا اپنا گریبان جھانکے ...
”اب سیاستدان ،فوج اور عدلیہ ایک کمرے میں بند ہو کر اپنا اپنا گریبان جھانکے اور ۔۔۔۔“دہشت گردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل کرنے کے فیصلہ کے بعد کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ بڑے بڑے اداروں میں کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و معروف تجزیہ نگار کامران خان نے کہا ہے کہ دنیا نے پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی فہرست میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اب سیاستدانوں ،فوج اور عدلیہ کو ایک کمرے میں بند ہو کر بیٹھنا پڑے گا اور وہ اپنے اپنے گریبان میں جھانک کر ایک نقطے پر اکھٹے ہو جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اب ان اداروں کو مل کر دہشت گردی ،انتہاءپسندی اور معاشی پالیسیوں سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے مکمل ایجنڈہ بنانے کی ضرورت ہے ،اگر کوئی یہ کام کر سکتا ہے تو ٹھیک ورنہ یہ کام بہت مشکل ہو جائے گا ۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بے قوف نہیں ہے ،ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیا وجوہات ہیں جس کی وجہ سے دنیا نے یہ قدم اٹھا یا ،سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہو گا اور اپنا گھر ان آرڈر کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تین مہینے رہتے ہیں اور ہم جس جنگ میں مبتلا ہے ،اس سے بہت لوگ لطف اندو ز ہو رہے ہو نگے لیکن دنیا اس مخالفت کو دیکھ رہی ہے ۔سینئر صحافی نے کہا کہ دنیا کا یہ اقدام پاکستان کو گہری نیند سے جھنجھوڑنے کے لیے ہے ،اب سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی ،متحد ہو کر دنیا کو دکھانا ہو گا
واضح رہے کہ پا کستان کا نام رواں سال جون میں دہشتگردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں ڈالا جائے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پیرس میں ہونے والے اجلاس میں چین ،روس اور سعودی عرب بھی پاکستان کا ساتھ چھوڑ گئے البتہ ترکی نے پاکستان کی حمایت کی ۔

پاکستان کا نام دہشت گردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں ڈالنے کا معاملہ ،سعودی عرب اور چین بھی ساتھ چھوڑ گئے لیکن ایک ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ،یہ کونسا ملک ہے ؟جان کر آپ بھی انہیں سلام پیش کریں گے
 
 

مزید :

قومی -