ماہرہ خان کا بوسہ لینے کی ناکام کوشش کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ’ٹرولز‘ نے جاوید شیخ کا خواب مذاق اڑایا لیکن انہوں نے ایسی تصویر شیئر کر کے صارفین سے بدلہ لے لیا کہ ہنسی کا طوفان آ گیا، دیکھ کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ چند روز سے پاکستانی لکس سٹائل ایوارڈز میں جاوید شیخ کی ماہرہ خان کا ناکام بوسہ لینے کی کوشش سے متعلق ویڈیو پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور ٹرولز ان کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔
Pakistani actress Mahira Khan quite literally turns the other cheek as actor Javed Sheikh tries to kiss her on the cheek at the Lux Style Awards pic.twitter.com/uyYrj4RXey
— omar r quraishi (@omar_quraishi) February 21, 2018
اس حوالے سے ماہرہ خان اپنا موقف بھی دیدیا لیکن صارفین کہاں باز آنے والے ہیں جو اپنی ہی دھن میں مگن ہیں اور اسے جاوید شیخ کیلئے شرمندگی کا باعث بنانے پر تلے ہوئے ہیں مگر جاوید شیخ نے ایک ایسی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان ’ٹرولز‘ کو جواب دیدیا ہے کہ سوشل میڈیا پرہنسی کا طوفان برپا ہے۔
I have just woken up to such silly stuff floating around. It’s good to be aware and have an opinion but for Gods sake don’t use anything and everything to make news. Javed Sheikh of all people! He is a legend and a mentor to all of us in this industry. Would vouch for him always.
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 21, 2018
سوشل میڈیا پر جاوید شیخ، فیصل قریشی اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جرجیس سیجا کی تصویر شیئر ہوئی ہے جس میں سب نے اپنے ہونٹوں سے ’پاﺅٹ‘ بنا رکھا ہے جیسا کہ جاوید شیخ نے لکس سٹائل ایوارڈز میں ماہرہ خان کا بوسہ لینے کیلئے بنایا تھا۔ اس تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور ہر کوئی ایک مرتبہ پھر تبصرے کرنے میں مصروف ہے۔
اس تصویر پر صارفین مختلف آراءکا اظہار کر رہے ہیں اور زیادہ تر افراد کا یہی کہنا ہے کہ جاوید شیخ ایک لیجنڈ ہیں اور ہمیشہ لیجنڈ ہی رہیں گے۔
ایک صارف نے تصویر کو کیوٹ قرار دیا
ایک اور صارف نے کہا ”ہاں! وہ لیجنڈ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے“
ایک اور صارف نے ہنستے ہوئے اسے کیوٹ قرار دیا
ایک صارف نے لکھا ”ایک پپی اِدھر، ایک پپی اُدھر۔۔۔“
ایک اور صارف نے لکھا ”مرد قاتلانہ پاﺅٹس کیساتھ“