لاہور قلندرز کے زخمی ہونے والے اہم ترین آسٹریلوی کھلاڑی کرس لین کی جگہ کون سا کھلاڑی آ رہا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں، جان کر ملتان سلطانز کے پسینے چھوٹ جائیں گے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل اہم ترین کھلاڑی کرس لین دبئی پہنچنے سے پہلے ہی انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث پی ایس ایل میں ان کی شرکت مشکوک دکھائی دیتی ہے تاہم لاہور قلندرز کو امید ہے کہ وہ لیگ کے آخری میچوںمیں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔وہاب ریاض نے افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کا میلہ لوٹ لیا، میدان میں داخل ہوئے تو انہیں دیکھتے ہی سٹیڈیم میں موجود شائقین نے آسمان سر پر اٹھا لیا، دیکھ کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”اے کی کیتا جے“
لاہور قلندرز فوری طور پر ان کا متبادل تو نہیں تلاش کر رہی لیکن اپنے ہی سکواڈ میں شامل ایسے غیر ملکی کھلاڑی کو آج ہی طلب کر لیا ہے جس نے یکم مارچ کو دبئی پہنچنا ہے اور یہ تفصیلات سامنے آتے ہی ملتان سلطانز کے بھی پسینے چھوٹ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کیا آپ نے مچل جانسن کو دیکھ کر یہ سٹائل بنایا ہے اور۔۔۔“ وہاب ریاض نے اس سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ رپورٹر بھی حیران رہ گئے، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے
لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کے مطابق ویسٹ انڈیز وکٹ کیپر بلے باز دنیش رام دین نے یکم مارچ کو دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرنا تھا لیکن کرس لین کی انجری کے بعد وہ آج ہی یعنی 23 فروری کو دبئی پہنچ رہے ہیں اور ٹیم کو جوائن کریں گے۔