”ہر حال میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ہم ترکی کے شکر گزار ہیں“ احسن اقبال نے یہ بات کہی تو آگے سے غیر ملکی صحافی نے ایسا طعنہ مار دیا کہ وزیر داخلہ کو شرم سے پانی پانی کردیا

”ہر حال میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ہم ترکی کے شکر گزار ہیں“ احسن اقبال نے یہ ...
”ہر حال میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ہم ترکی کے شکر گزار ہیں“ احسن اقبال نے یہ بات کہی تو آگے سے غیر ملکی صحافی نے ایسا طعنہ مار دیا کہ وزیر داخلہ کو شرم سے پانی پانی کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایف اے ٹی ایف کی لسٹ میں پاکستان کی حمایت کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا تو غیر ملکی صحافی سکندر کرمانی نے کہا کہ پاکستان کے ان دوستوں کا بھی تذکرہ ہونا چاہیے جن کے پاس آپ نے حال ہی میں اپنے ایک ہزار فوجی بھیجے ہیں۔

’پاکستان دہشتگردملک ہے‘ چین، روس اور سعودی عرب کی حمایت کے بعد جون میں پاکستان کانام گرے لسٹ میں شامل کرلیا جائے گا
ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈالے جانے کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ٹوئٹر پر ” سفارتکاری “ کرتے پائے گئے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں ترکی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ایک ہیں اور ہمیں آپ جیسے بھائی پر فخر ہے جس نے ہر طرح کی سختیوں کے باوجود پاکستان کا ساتھ دیا۔


احسن اقبال کی جانب سے یہ ٹویٹ کی گئی تو آگے سے بی بی سی کے نمائندہ برائے پاکستان و افغانستان سکندر کرمانی نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ سکندر کرمانی نے کہا کہ ” آپ نے پاکستان کے ہر دکھ سکھ کے ساتھی چین اور سعودی عرب کا تذکرہ  تو کیا ہی نہیں (جہاں پاکستان نے حال ہی میں ایک ہزار اضافی فوجی بھجوائے ہیں)۔ دونوں ممالک نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام ڈالے جانے پر اٹھائے گئے اعتراضات واپس لے لیے ۔ ( یہ واضح نہیں ہے کہ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کیلئے کسی رعایت کا مطالبہ بھی کیا ہے یا نہیں)“۔


واضح رہے کہ پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کا نام رواں سال جون میں گرے ممالک میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کا نام دہشتگردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں چین اور سعودی عرب کی حمایت ختم ہونے کے بعد ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترکی وہ واحد ملک تھا جس نے آخری وقت تک پاکستان کی حمایت جاری رکھی جبکہ ہمارے نئے دوست روس نے بھی کوئی مدد نہیں کی۔