پشاور زلمی کی نئی کٹ پر ایسی بات لکھ دی گئی کہ ہر پاکستانی حیران پریشان رہ گیا، کیا جاوید آفریدی یہ کام بھی کرنے جا رہے ہیں؟ دنگ کر دینے والی تصویر سامنے آ گئی

پشاور زلمی کی نئی کٹ پر ایسی بات لکھ دی گئی کہ ہر پاکستانی حیران پریشان رہ ...
پشاور زلمی کی نئی کٹ پر ایسی بات لکھ دی گئی کہ ہر پاکستانی حیران پریشان رہ گیا، کیا جاوید آفریدی یہ کام بھی کرنے جا رہے ہیں؟ دنگ کر دینے والی تصویر سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کو شروع ہوئے ابھی ایک روز ہی ہوا لیکن اس کا جنون ہر پاکستانی کے سرچڑھ کر بول رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔میچ کے بعد شعیب ملک کی نیلم منیر کیساتھ ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی کہ پاکستانی حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے، ثانیہ بھابھی نے دیکھ لی تو فوراً شعیب ملک کو فون کردیں گی اور۔۔۔ 
رنگی برنگی وردیوں میں ملبوس کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم کو جتوانے کیلئے چھکوں چوکوں کی بارش کرنے اور وکٹیں اڑاتے تو نظر آئیں گی ہی لیکن اس دوران سپانسرز کی بھی خوب چاندی ہو رہی ہے اور کھلاڑیوں کی شرٹس پر چھپے مختلف لوگو اس بات کی گواہی دیتے نظر آتے ہیں۔
ایسے میں پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کی شرٹ پر ایسی بات لکھی نظر آئی ہے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا جاوید آفریدی کرکٹ کے بعد اب اس میدان میں بھی تہلکہ مچانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔میچ ہارنے کے بعد جاوید آفریدی نے ملتان سلطانز کے جی ایم کرکٹ کیساتھ ایسی کام کر دیا کہ پورا سٹیڈیم کھڑے ہو کر تالیاں بجانے لگا، ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی 

پشاور زلمی کی شرٹ پر واضح الفاظ میں لکھا دیکھا جا سکتا ہے کہ ”زلمی ائیرلائنز۔۔۔ جرنی ود سمائلز“ (زلمی ائیرلائنز۔۔۔ مسکراہٹوں کے ساتھ سفر)

یہ تصویر سامنے آنے کے بعد ہر کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ جاوید آفریدی اب ائیرلائنز بھی شروع کرنے جا رہے ہیں اور اس پر خوشی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو پاکستانیوں کو ناصرف معیاری سفری سہولیات میسر ہوں گی بلکہ سستے سفر کی سہولت بھی مل جائے گی کیونکہ جاوید آفریدی کا ریکارڈ گواہ ہے کہ وہ اپنے دل میں پاکستانیوں کا درد رکھنے والے انسان ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -