نوازشریف کی کوشش ہے کہ اداروں کو کمزور کیا جائے :آصف زرداری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی کوشش ہے کہ اداروں کو کمزور کیا جائے،جب ادارے کمزور ہوتے ہیں تو ملک کمزور ہو جاتے ہیں، ہم نے کبھی اداروں کو لڑانے کی کوشش نہیں کی،وہ سوائے کا روبار کے کوئی کام نہیں کرتے,ہمارے دورمیں واچ لسٹ کامعاملہ مذکرات کے ذریعے حل کیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیوروکریسی میں ایک سازش کے تحت بغاوت کرائی جارہی ہے، ان کو ڈر کے چھوٹے میاں بھی گرگئے تو کیا بنے گا؟بیوروکریسی میں ان کے عزیزاورتعلق والے لو گ بیٹھے ہوئے ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ ہم4 سال سے کہہ رہے تھے کہ آپ وزیر خارجہ لگائیں، تاہم انہوں نے ہماری نہیں سنی، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انڈیا پاکستان عالمی سازشیں کرنے لگا، ان چیزوں کا مقابلہ ہم نے اپنے دور میں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کے ساتھ دیکھیں کیا سلوک ہورہاہے، بھارت اور مودی کا فوکس صرف پاکستان کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہر فورم پر اپنا اثر رسوخ استعمال کررہے ہیں، ہماری نالائقی کا فائدہ بھارت اٹھارہا ہے اور آپ جھانسے میں ہیں کہ بھارت آپ کا دوست بن جائے گا۔زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کمیشن کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے، انہوں نے پختونوں، بلوچوں کو ان کا شیئر نہیں دیا، صرف لاہور کو دیا ہے جبکہ پنجاب کے بھی دیگر علاقے پستی کا شکار ہیں۔زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کمیشن کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے، انہوں نے پختونوں، بلوچوں کو ان کا شیئر نہیں دیا، صرف لاہور کو دیا ہے جبکہ پنجاب کے بھی دیگر علاقے پستی کا شکار ہیں۔پی پی پی کی حالیہ ضمنی انتخابات کے دوران ناقص کارکردگی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جب صوبائی اور وفاقی حکومت اپنی ہو تو ووٹ لینا آسان ہوتا ہے، ن لیگ نے این اے 120 میں 4 ارب روپے خرچ کیے۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اے این پی اورمولانافضل الرحمان کی حمایت حاصل ہے، سینیٹ الیکشن کے بعدہم عام انتخابات کے مو ڈمیں آجائیں گے