’پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا کیونکہ۔۔۔‘ خاندان میں لڑائی ڈالنے والی 25 سالہ لڑکی نے کھل کر بتادیا لیکن مرد کی عمر کتنی ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ مردوں کو بھی یقین نہ آئے ایسابھی ممکن ہے

’پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا کیونکہ۔۔۔‘ خاندان میں لڑائی ڈالنے والی 25 ...
’پہلی نظر میں ہی پیار ہوگیا تھا کیونکہ۔۔۔‘ خاندان میں لڑائی ڈالنے والی 25 سالہ لڑکی نے کھل کر بتادیا لیکن مرد کی عمر کتنی ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ مردوں کو بھی یقین نہ آئے ایسابھی ممکن ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک 25سالہ لڑکی کو ایک شخص سے پہلی نظر میں ہی محبت ہو گئی لیکن اس شخص کی بیٹیوں نے اسے قبول کرنے سے ہی انکار کر دیا جس کی وجہ ان دونوں کی عمروں کے درمیان اتنا زیادہ فرق ہے کہ سن کر مردوں کو یقین ہی نہ آئے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ریان روساڈو نامی لڑکی کو سٹیون رسل نامی جس شخص سے محبت ہوئی اس کی عمر 55سال ہے اور اس کی دو بیٹیاں ہیں جن کی عمریں 23اور26سال ہیں۔ان لڑکیوں کا کہنا تھا کہ ان کے باپ کی نئی گرل فرینڈ ہماری ہی عمر کی ہے جو ہمیں قبول نہیں۔
سائبر کنسلٹنٹ ریان نے بتایا ہے کہ ”میں اور سٹیون نیویارک میں ایک بزنس میٹنگ میں ملے۔ اسے دیکھتے ہی مجھے اس سے محبت ہو گئی اور ہم نے ملنا جلنا شروع کر دیا۔ اب ہمارے تعلق کو دو سال گزر چکے ہیں لیکن میں اب تک سٹیون کے گھر جا سکی ہوں اور نہ ہی اس کی بیٹیوں سے مل سکی ہوں کیونکہ وہ مجھ سے ملنا ہی نہیں چاہتیں۔ میری وجہ سے ان کے گھر میں اکثر جھگڑا رہنے لگا ہے۔ہم دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک یہ جھگڑا ختم نہیں ہوتا اور سٹیون کی بیٹیاں مجھے قبول نہیں کر لیتیں تب تک ہم بچہ پیدا نہیں کریں گے۔“