دہشت گردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں نام ڈالنے کے لیے بھارت نے چین کو کیا کہہ کر راضی کیا؟اصل حقیقت سامنے آ گئی، جان کر ہر پاکستانی کو خواجہ آصف پر حد سے زیادہ غصہ آئے گا

دہشت گردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں نام ڈالنے کے لیے بھارت نے چین کو کیا ...
دہشت گردوں کے معاون ممالک کی فہرست میں نام ڈالنے کے لیے بھارت نے چین کو کیا کہہ کر راضی کیا؟اصل حقیقت سامنے آ گئی، جان کر ہر پاکستانی کو خواجہ آصف پر حد سے زیادہ غصہ آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(ڈیلی پاکستان آئن لائن)وزیر خارجہ پاکستا ن خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر حالیہ ٹویٹ میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں پاکستان کا نام شامل نہ کرنے کی پاکستانی عوام کو خوشخبری دی تھی مگرخواجہ آصف کی یہ ٹویٹ مبینہ طور پر پاکستان کے لئے ہی نقصان دہ ثابت ہوئی۔
بھارتی’دی پرنٹ ‘نامی ویب سائٹ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ایف اے ٹی ایف کے مختصر پلینری سیشن میں پہلے چین، سعودی عرب اور ترکی نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔ اس کے بعد خواجہ آصف نے ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور پاکستان کو گرے ممالک کی فہرست میں شامل نہ ہونے کا عندیہ دیا،جس کے بعد امریکہ اور بھارت نے خواجہ آصف کے بیان کو بنیاد بنا کر نئے سرے سے کوششوں کا آغاز کیا اور طویل پلینری سیشن میں ایک نئی تجویز پیش کی اور پاکستان کو ایف اے ایف ٹی کے رازداری سے متعلق قوانین پر غیر سنجیدہ قرار دیا۔
دی پرنٹ کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب اور انڈیا نے چین سے ڈیل کرنا شروع کی۔ نئی دلی سے احکامات وصول ہونے کے بعد بھارتی سفارت کاروں نے چینی حکام کے ساتھ ڈیل کی کہ مستقبل میں بھارت ایف اے ٹی ایف کے وسیع کردار کیلئے بیجنگ کی حمایت کرے گا۔خیال رہے کہ اگلے سال چین کو ایف ا ے ٹی ایف کی سربراہی ملنے والی ہے۔
سفارتکاوں نے خواجہ آصف کی ٹویٹ کو بھی بنیاد بنایا کہ یہ پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف اور دہشتگردی کے خاتمے جیسے اہم معاملے پر سنجیدگی اختیا رنہیں کی جارہی۔ اس کے بعد چین اور سعودی عرب نے اپنے تحفظات واپس لے لیے۔خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف کا قانون ہے کہ کسی بھی قرار داد میں کم ازکم تین ممبر مخالفت میں ووٹ دیں تو وہ منظور نہیں ہوتی۔
ایف اے ٹی ایف کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے حق میں چار ووٹ تھے، مگر چین اور سعودی عرب کے بعد اب پاکستان کے حق میں صرف 2 ووٹ ہیں جس کی وجہ سے اس سال جون سے پاکستان کو دہشتگرد ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے آفیشل اسٹیٹمنٹ آخری پلینری سیشن کے بعد کی جائے گی