”اس عمر میں تو میں ۔۔۔“’سپر مین ‘بن کر انتہائی شاندار کیچ پکڑنے کے بعد شاہد آفریدی نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ناقابل یقین کیچ کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اس عمر میں فیلڈنگ کرنے سے بچتا ہوں لیکن آج خود کہہ کر باؤنڈری پر فیلڈنگ کرنے کا کہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دے دی ہے۔ میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اچھی فیلڈنگ انجوائے کیے بغیر نہیں کی جاسکتی، اس عمر میں ویسے بھی فیلڈنگ کے لیے چھپنے کی کوشش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیچ کی وجہ سے ٹیم نے میچ میں واپسی کی اور میچ کو ہم نے جیت لیا۔
ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
انہوں نے کہا کہ میں خود باؤنڈری پر فیلڈنگ کرنا چاہ رہا تھا، سوچا تھا کہ کیچ آئے گا تو پکڑوں گا اور ایسا ہی ہوا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں فیلڈنگ کے لیے ہر وقت تیار رہنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ایڈیشن میں سب ٹیمیں اچھی ہیں اور امید کرتا ہوں کہ یہ سیزن میرے لیے اور کراچی کے لیے گزشتہ سیزن سے اچھا گزرے۔