ملتان سلطان کے کھلاڑی صہیب مقصود کو بولڈ کرنے کے بعد یاسر شاہ نے پچ پر ایسا کام کر دیا کہ ویڈیو دیکھ کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

ملتان سلطان کے کھلاڑی صہیب مقصود کو بولڈ کرنے کے بعد یاسر شاہ نے پچ پر ایسا ...
ملتان سلطان کے کھلاڑی صہیب مقصود کو بولڈ کرنے کے بعد یاسر شاہ نے پچ پر ایسا کام کر دیا کہ ویڈیو دیکھ کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز مخالف ٹیم ملتان سلطان کی جانب سے دیئے گئے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے باولرز کی خوب دھلائی کی اور ایک بڑا ٹوٹل جوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز مخالف ٹیم لاہور قلندرز کو ہدف دینے کیلئے بیٹنگ کر رہے تھے کہ ایک انتہائی مزیدار لمحہ اس وقت آیا جب یاسر شاہ نے گوگلی کروا کر سلطانز کے کھلاڑی صہیب مقصود کو بولڈ کیا اور خود پچ پر کھڑے ہو کر عجیب و غریب سا ’بھنگڑا ‘شروع کر دیا جسے دیکھ کر ہر کوئی ہنس پڑا ۔صہیب مقصود صرف 4 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئے اور پولین لوٹ گئے ۔

۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -