ڈیرہ ،محکمہ زراعت اور سبزی منڈی ایسوسی ایشن کی ملی بھگت سے تجاوزات کی بھر مار

ڈیرہ ،محکمہ زراعت اور سبزی منڈی ایسوسی ایشن کی ملی بھگت سے تجاوزات کی بھر مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)محکمہ زراعت اور ایسوسی ایشن سبزی منڈی کی ملی بھگت سے رتہ کلاچی سبزی منڈی کے خارجی اور داخلی راستوں پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار،کھوکہ جات ،ریڑھیاں اور موٹر سائیکل،سائیکل سٹینڈ بنا دیئے گئے۔روڈ بندش کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک بلاک معمول بن گیا سکول،کالجز اور دفاتر کو جانے والوں کو امدورفت میں شدید تکلیف کا سامنا،ناجائز تجاوزات کے خلاف جھاد کر نے والے اسسٹنٹ کمشنر سے فوری طور پر ناجائز کھوکہ جات اور ریڑھیاں ہٹا نے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق رتہ کلاچی زرعی فارم سمیت دیگر ابادی کو جانے والے راستے پر انتظامیہ نے سبزی منڈی قائم کی ہے وہاں ایسوسی ایشن اور محکمہ زراعت کے افیسران کی ملی بھگت سے آمدورفت کے مین راستے پر ریڑھیاں،کھوکہ جات اور موٹر سائیکل ،سائیکل سٹینڈ قائم کر دئے ہیں جس سے ہر وقت روڈ کی بندش معمول بن گئی ہے۔سکول کالجز جانے والے طلباء و طالبات کو شدیدذہنی کوفت کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔کھوکہ لگانے والے افراد کاکہنا ہے کہ ان کو محکمہ زراعت اور ایسوسی سبزی منڈی نے اجازت دی ہے۔ان علاقے کے لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ عون حیدر گوندل سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقے کے لوگوں کو پریشانی سے بچایا جائے۔