فاروڈ ہائی سکول اندر شہر میں سپورٹس اور سائنسی نمائش کا انعقاد
پشاور(سٹی رپورٹر)فاروڈ ہائی سکول اندر شہر برانچ میں بچوں کے مابین سپورٹس و سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا ،طلباء نے سپورٹس کے ساتھ ساتھ سائنسی نمائش میں بھی حصہ لیا اور سائنسی آلات بنائے، کامیاب طلباء میں سکول کے پرنسپل ذوالفقار نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے طلباء کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارے ملک کو اثاثہ ہے اور ان کی تربیت کرنا ہمارا فرض ہے ہمیں ان کی تربیت اسی ہی کرنی چاہیے جیسے کے ہم اپنے بچوں کی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان بچوں میں سے کوئی بچہ ڈاکٹر،انجینئر،استاد بننے گا اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال کر ملک وقوم کا نام روشن کریں گا،انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو سپورٹس میں بھی حصہ لینا چاہے کیونکہ سپورٹس صحت کیلئے بے حد مفید ہے۔