تھانہ میں مقامی فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام فری بلڈ کیمپ کا انعقاد
تھانہ ( نمائندہ پاکستان) تھانہ میں تلیسیمیا کے متاثرہ بچوں کے لئے مقامی فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام فری بلڈ کیمپ کا انعقاد، علاقے کے نوجوانوں نے بلڈ ڈونیشن میں بڑھ چڑھ ک حصہ لیکر متاثرہ بچوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کے سماجی ورکروں یاسر شلمانی ، ظاہر شاہ، ناصر خان ، شیراز اور دیگر کارکنوں کے تعاون سے بنائے گئے فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام علاقے کے تلیسیمیا کے متاثرہ بچوں کے لئے وجیہہ تلسیمیا سنٹر کے تعاون سے ایک روزہ بلڈ کیمپ منعقد ہوا جس میں علاقے کے نوجوانوں نے بھر پور تعاون کیا اور درجنوں ڈرپس خون کے عطیات دئے۔ تنظیم کے رہنماؤں نے اخباری نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کئی بچے تلیسمیا جیسے خطر ناک بیماری میں مبتلاء ہیں اور ہر ماہ اُنہیں خون کی ضرورت ہوتی ہے ، اس کے علاوہ حادثات میں بھی اکثر علاقے کے لوگوں کو خون کی ضرورت پڑ جاتی ہے ، تو اسی ضرورت کے تحت علاقے کے نوجوانوں نے بلڈ کیمپ منعقد کیا ۔ جس سے علاقے کے ضرورت مند لوگوں کی ضرورت پوری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحت مند نوجوان سال میں دو مرتبہ خون کا عطیہ دے سکتا ہے ۔ جو کہ صحت کے لئے ضروری بھی ہے اور صدقہ جاریہ بھی۔