فوڈ اتھارٹی کہاں کہاں جائے، لوگوں کو خود بھی احتیاط کی ضرورت ، شہلا رضا
کراچی(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کہاں کہاں جائے، لوگوں کو خود بھی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔کراچی کے ہوٹل میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی ہلاکت پر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شہلا رضا نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ہلاکت کا واقعہ بہت افسوسناک ہے تاہم سندھ فوڈ اتھارٹی کہاں کہاں جائے، لوگوں کو خود بھی احتیاط برتنے کی ضرورت۔
شہلا رضا