قانون کے محافظوں پرفائرنگ کرنا دہشتگردی ہے ، فیاض الحسن

قانون کے محافظوں پرفائرنگ کرنا دہشتگردی ہے ، فیاض الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے ،ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ صادق آباد فائرنگ کے ملزمان قانون سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزادلائی جائے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ پولیس فورس کی قربانیاں اور شہادتوں پر ہمیں فخر ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اللہ تعالی شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو صبر جمیل او رزخمیوں کی جلد صحتیابی عطا فرمائے۔
فیاض الحسن چوہان