ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن میں معقول اضافہ کیا جائے ،تاج علی خان

ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن میں معقول اضافہ کیا جائے ،تاج علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ کلاں کے سماجی کارکن تاج علی خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں کم از کم دو فیصد کے حساب سے اضافہ کا اعلان کریں مہنگائی کے اس دور میں ای او بی آئی کی طرف سے صنعتی ریٹائرڈ ملازمین کو ساڑھے چھ ہزار روپے پنشن دینا ناانصافی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ غریب مزدوروں کے پنشنز میں اضافہ اس مہنگائی کے دور میں آٹے میں نمک کے برابر ہے حکومت پاکستان نے اعلان کیاتھا کہ کم از کم پنشن 10 ہزار روپے ہوگی میری سمجھ مین نہیں آتا پھر غریب مزدور کی پنشن ساڑھے ہزار روپے کیوں ہے ؟ کیا یہ مزدور پاکستان کے شہری نہیں ہیں ہم حکومت پاکستان کے ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہیں کہ غریب مزدور بھی پاکستان کا شہری ہے مزدوروں کے پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے اور کم از کم دس ہزار روپے مقرر کی جائے ہم وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کرتے ہیں غریب مزدوروں کے پنشنز کے اضافے پر غور کریں۔