کینٹ کچہری، جج بد تمیزی معاملہ، اندراج مقدمہ کے بعد عدالتی عملہ کی ہڑتال ختم
لاہور(نامہ نگار)وکلاء اورججوں کے تنازع میں جج سے بدتمیزی کرنے والے وکیل کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے بعد ماتحت عدالتوں کے عملے نے ہڑتال ختم کر دی،یادرہے کہ ایک روز قبل کینٹ کچہری لاہورکے جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن سے بدتمیزی کے واقعہ پر عدالتی عملے کی اپیل پرضلعی عدلیہ میں ہڑتال کی گئی تھی، واقع میں ملوث وکلاء نے من پسند فیصلہ نہ کنرنے پر جوڈیشنل مجسٹریٹ سے بدتمیزی کی اورعدالتی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
حملہ آوروکلا کے خلاف ایک روز قبل وکیل ذیشان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی جبکہ لااہور بار نے بھی مذکورہ وکیل کی بار کی رکنیت معطل کر دی تھی۔