مغلپورہ، گھرمیں آتشزدگی ، ہزاروں کاسامان جل کرراکھ
لاہور(کر ائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ،بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے علاقے کوٹلی ٹانگے والا اڈہ کے قریب واقع گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے گھر میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
بتایا گیا ہے کہ مغلپورہ کے علاقے کوٹلی ٹانگے والا اڈہ کے قریب واقع گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔