ڈریم اسٹیشن اور مکڈونلڈزکاسائمن فلپس کو پاکستان میں خوش آمدید

ڈریم اسٹیشن اور مکڈونلڈزکاسائمن فلپس کو پاکستان میں خوش آمدید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ۔ر) کراچی کے مقامی ہوٹل پر ل کا نٹینینٹل میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی جہاں ڈریم اسٹیشن پروڈکشن نے ایک سیریز آف ایونٹس کے آغاز کا اعلان کیا ۔ اس سیریز میں بین الاقوامی آرٹسٹ شامل ہوں گے جبکہ اس سیریز کا نام سپر اسٹار سیریز ہے۔اس سیریز کے لیے جو پہلے آرٹسٹ پاکستان تشریف لا ئے ہیں وہ دنیا بھر میں مشہور اور61ویں سالانہ گریمی ایوارڈز(2019)کے امیدوارسائمن فلپس ہیں ۔سائمن فلپس دنیا بھر کے کئی مشہور میوزک آرٹسٹوں کے ساتھ پرفارم کر چکے ہیں اور اپنے سابقہ امریکی راک بینڈ’’ٹوٹو‘‘ کے ساتھ کئی گریمی ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں ۔سائمن ایک ہفتے کے لیے پاکستان آئے ہیں اور اس دورانیے میں وہ1مارچ2019کو ڈرمرز کے لیے ایک ماسٹر کلاس کا بھی انعقاد کریں گے جو کہ کراچی کے پرل کانٹینینٹل ہوٹل میں منعقد کی جائے گی جہاں محدود سیٹوں کی گنجائش ہے تاہم یہ ایک سنہرا موقع ہے جو پاکستانی میوزیشنز کے لیے نئے دروازے کھولے گا اور انہیں گلوبل میوزک میں شہرت رکھنے والے آرٹسٹوں سے ملنے اوراُن سے بہت کچھ سیکھنے کا بھی موقع دے گا۔اس موقع پر مکڈونلدز پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر جمیل مغل کا کہنا ہے کہ مکڈونلڈز ڈریم اسٹیشن کے اس اقدام کو بے حد سراہتا ہے اوربخوشی ڈریم اسٹیشن کے ساتھ اپنی سپورٹ کو مزید توسیع دیتا ہے انہوں نے کہا کہ مکڈونلدز بھی امن کے لیے میوزک اور آرٹس جیسی اقدار پر مکمل یقین رکھتا ہے۔کاشان آدمانی جو کہ ڈریم اسٹیشن پروڈکشن کے بانی ہیں انہوں نے اس سیریز پر بات کرتے ہو ئے کہا کہ ’’میں ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا چاہتا تھا جو پاکستانی میوزک پروڈکشن اسٹینڈرڈز کوبلند کرے،اس لیے میں نے سوچا کہ سائمن فلپس جیسے گریٹ اسٹار سے شروعات کی جائے اور ہم سب ایسے ورلڈ کلاس میوزیشن ،ریکارڈنگ انجینئر اور میوزک پروڈیوسر کے تجربے سے بہت کچھ سیکھیں ‘‘۔