آغا سراج درانی کو فی الفور رہا کیا جائے، وڈیرہ اسد پٹھان

آغا سراج درانی کو فی الفور رہا کیا جائے، وڈیرہ اسد پٹھان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) جانثاران آغا سراج درانی، پٹھانان گوڑیانی اور آل سندھ پٹھان یوتھ کے کارکنان نے پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی رہائی کا مطالبہ کیا، اس موقع پر مظاہرین سے جانثاران آغا سراج درانی کے چیئرمین وڈیرہ اسد پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر سراج درانی کی گرفتاری جمہوریت کے خلاف سازش ہے، منتحب ایوان کے اسپیکر کو اس طرح حراست میں لینا قابل مذمت عمل اور عمران حکومت کا سیاسی انتقام ہے ۔ شرکائے مظاہرہ نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی