بجلی کے واجبات پر گارمینٹس فیکٹری پر چھاپہ، غیر قانونی کنکشنز منقطع

بجلی کے واجبات پر گارمینٹس فیکٹری پر چھاپہ، غیر قانونی کنکشنز منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کے الیکٹرک نے گھیرا تنگ کر دیا۔ 56 لاکھ روپے کے واجبات پر سیکٹر 11جی نارتھ کراچی میں گارمینٹس فیکٹری پر چھاپے کے دوران غیر قانونی کنڈوں کا خاتمہ کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران گارمینٹس فیکٹری کے مالک اور دیگر افراد کی طرف سے مزاحمت کے باوجود قانون نافذ کرنے والے ادارے کی معاونت سے گارمینٹس فیکٹری کی بجلی منقطع کردی گئی۔یاد رہے بجلی چوری کے خلاف کرمنل امینڈمنٹ ایکٹ 2016 کے تحت 7 سال قید اور 60لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔