بلاول بھٹو کاگل محمد جکھرانی کی والدہ کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار

بلاول بھٹو کاگل محمد جکھرانی کی والدہ کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر کارکن کامریڈ گل محمد جکھرانی کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کامریڈ گل محمد جکھرانی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ پی پی پی سندھ کونسل کے سابق رکن کامریڈ گل محمد جکھرانی کی والدہ گذشتہ روز کندھ کوٹ میں انتقال کرگئیں تھیں۔