وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات

وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات میں شانگلہ ، دیر اور سوات کے کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے مسائل اٹھائے شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ قانون کے مطابق کوئلہ کان جس صوبے میں واقع ہو اور وہاں کوئی حادثہ پیش آجائے تو وہی صوبہ جاں بحق مزدوروں کے ورثا کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیتا ہے مگر گذشتہ کئی سالوں سے شانگلہ دیر اور سوات کے بلوچستان میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے ورثاء کو معاوضہ کی ادائیگی نہیں ہو رہی جس سے ان مزدوروں کے خاندان انتہائی کسمپرسی اور مشکل میں زندگی گزار رہے ہیں شوکت یوسفزئی نے تینوں اضلاع سے تعلق رکھنے والے جاں بحق 154 افراد کی لسٹ وزیراعلیٰ بلوچستان کے حوالے کی وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دلایا کہ وہ تمام کیسز کو دیکھ کر قانون کے مطابق غم زدہ اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ مزدوروں کی زندگی مشکل ہے اس لیے آئندہ کسی کا معاوضہ نہیں روکا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی نے وزیراعلی کو خیبر پختونخوا میں کوئلہ مزدوروں کے لیے کی جانے والی قانون سازی سے بھی آگاہ کیا۔