پاک بحریہ نے اُوتھل میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بچا لیا

پاک بحریہ نے اُوتھل میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بچا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے اُتھل میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے برساتی نالوں میں پھنسے قیمتی انسانوں کو بچا یا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی درخواست پر پاک بحریہ نے ضروری آلات سے لیس ریسکیوٹیم کو کشتیوں کے ہمراہ جائے حادثہ کی طرف فوراً روانہ کیا۔ پاک بحریہ کی ریسکیو ٹیم نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 42 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جن میں 20مرد،10 خواتین اور 12 بچے شامل تھے۔یہ افراد گوٹھ علی پور کے مکین تھے۔سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے افراد کو بچا نے کیلئے پاک بحریہ کی طرف سے کیا جانے والا بروقت اور کامیاب آپریشن پاک بحریہ کے افسر اور جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم سے لگن کے جذبے کا عکاس ہے۔