اسلام آباد:سیکٹرجی سیون فورپربت روڈپرکاربرساتی نالےمیں جاگری،3 لڑکیاں جاں بحق
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں ایک کار برساتی نالے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 3 لڑکیاں جاں بحق جبکہ 1لڑکا اور 1لڑکی شدید زخمی ہو گئے ۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں واقع پربت روڈ پر حادثہ پیش آیا جس میں ایک کار برساتی نالے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 3 لڑکیاں جاں بحق اور 1لڑکا اور لڑکی زخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں رمشا، حنا اور عشا شامل ہیں، جبکہ گاڑی چلانے والا لڑکا حمزہ اور اگلی نشست پر بیٹھی ایک لڑکی نمرہ شدید زخمی گئے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی لاشوں اور زخمی لڑکی اور لڑکے کو پمز ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جنہیں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا ۔پولیس نے کہا کہ حادثے میں برساتی نالے میں گرنے والی کار کو رضا کاروں کی مدد سے نالے سے نکال کر تھانے منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق کارکسی چیز سے ٹکرا ئی نہیں بلکہ اوور سپیڈ کے باعث بے قابو ہو کر برساتی نالے میں جا گری ۔