لاہور قلندرز کی شاندار جیت کے بعد فواد رانا کا پہلا ویڈیو بیان سامنے آ گیا، انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

لاہور قلندرز کی شاندار جیت کے بعد فواد رانا کا پہلا ویڈیو بیان سامنے آ گیا، ...
لاہور قلندرز کی شاندار جیت کے بعد فواد رانا کا پہلا ویڈیو بیان سامنے آ گیا، انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کیخلاف لاہور قلندرز کی زبردست فتح کے بعد فرنچائز کے مالک فواد رانا کا پہلا بیان سامنے آ گیا ہے۔
فواد رانا سے سوال کیا گیا کہ مداح آپ کے جذبات دیکھ رہے تھے اور آپ کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے، مداحوں کیلئے کیا کہنا چاہیں گے؟ فواد رانا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ثمین رانا کی سالگرہ ہے تو میری خواہش تھی کہ میں اسے تحفہ دوں۔ میچ جیتنے کے بعد جو کچھ کیا وہ اچانک ردعمل تھا حالانکہ مجھے تھوڑا کنٹرول کرنا چاہئے لیکن لاہوری ہوں، کیا کروں۔ لاہوریوں کو آج کی فتح پر بہت بہت مبارک ہو، پاکستان زندہ باد۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -