آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکاﺅنٹ سے کس اہم ترین کاروباری شخصیت کے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے؟ پتہ چلتے ہی نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکاﺅنٹ سے کس اہم ترین کاروباری شخصیت کے اکاﺅنٹ میں ...
آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکاﺅنٹ سے کس اہم ترین کاروباری شخصیت کے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے؟ پتہ چلتے ہی نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نیب نے اہم کاروباری شخصیت گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گلزار احمد کے اکاﺅنٹ میں آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکاﺅنٹ سے کروڑوں روپے منتقل ہوئے جس پر نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گلزار احمد کا نام ایف آئی اے واچ لسٹ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے جبکہ انہیں دبئی سے واپسی پر گرفتار کر لیا جائے گا۔