وہ لڑکا لڑکی جنہوں نے ایک دوسرے کو پہلی مرتبہ دیکھتے ہی شادی کرلی

وہ لڑکا لڑکی جنہوں نے ایک دوسرے کو پہلی مرتبہ دیکھتے ہی شادی کرلی
وہ لڑکا لڑکی جنہوں نے ایک دوسرے کو پہلی مرتبہ دیکھتے ہی شادی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلی نظر میں محبت ہوجانے کے بارے میں تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ ایک امریکی لڑکے اور برطانوی لڑکی نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی شادی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق سارا ایڈورڈ نامی اس برطانوی لڑکی کی لاس اینجلس کے پاﺅل ایڈورڈ سے ایک ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر ملاقات ہوئی اور سارا گزشتہ کرسمس کے روز اسے ملنے کے لیے امریکہ چلی گئی۔


پاﺅل نے گیٹ وک ایئرپورٹ پر سارا کا استقبال کیا اور وہیں دونوں نے ایک دوسرے کو پہلی بار آمنے سامنے دیکھا اور اسی روز شادی کا فیصلہ کر لیا۔دونوں وہاں سے لاس اینجلس کے بیلاگیو ہوٹل گئے جہاں ایک مختصر سی تقریب میں انہوں نے شادی کر لی۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں پاﺅل اور سارا کا کہنا تھا کہ ”ہم نے ایک دوسرے کو دیکھتے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ ہمیں تمام عمر ایک ساتھ گزارنی ہے اور شادی کے بعد جو وقت گزرا ہے اس میں احساس ہوا ہے کہ ہمارا فیصلہ درست تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -