پاکستانی مصنف کی وہ کتاب جو اتنی متنازعہ ہے کہ کوئی بھی کتابوں کی دکان اسے بیچنے پر تیار نہیں

پاکستانی مصنف کی وہ کتاب جو اتنی متنازعہ ہے کہ کوئی بھی کتابوں کی دکان اسے ...
پاکستانی مصنف کی وہ کتاب جو اتنی متنازعہ ہے کہ کوئی بھی کتابوں کی دکان اسے بیچنے پر تیار نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بسااوقات بعض کتابوں کا مواد اس طرح کا ہوتا ہے کہ کوئی پبلشر اسے شائع کرنے کی ہمت نہیں کرتا۔ اس کی ایک مثال ریحام خان کی کتاب کی صورت میں کچھ عرصہ قبل ہمارے سامنے آئی اور اب ضرار سید نامی مصنف نے ایک ایسامتنازعہ ناول لکھ ڈالا ہے جو شائع تو ہو گیا لیکن کتابوں کی کوئی دکان اسے اپنے شیلف میں رکھنے اور فروخت کرنے کو تیار نہیں۔ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق ادبی ناقدین اس کتاب کو ملعون سلمان رشدی اور محسن حامد کی کتابوں سے تشبیہ دے رہے ہیں۔


یہ کتاب دراصل ایک قادیانی سائنسدان کی کہانی پر مبنی ہے جس کا نام ’سلیم‘ ہوتا ہے۔ سلیم کی سائنس میں بہت خدمات ہوتی ہیں اور اسے اپنے ملک سے بھی بہت محبت اور لگن ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود قادیانی ہونے کی وجہ سے اس کے ملک میں اس کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ اس ناول میں جنسی تعلق کی لالچی خواتین کے کئی بہت مضبوط کردار بھی موجود ہیں اور جاگیردارانہ نظام کی زہرفشانی پر بھی بات کی گئی ہے۔ ناول کے ایڈیٹر کی نظر میں یہ کہانی ہمارے ملک کے نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام کی زندگی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔