مقبوضہ وادی میں کشمیری قیادت کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں قابل مذمت،عالمی برادری اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نوٹس لے:سینیٹر سراج الحق

مقبوضہ وادی میں کشمیری قیادت کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں قابل مذمت،عالمی ...
مقبوضہ وادی میں کشمیری قیادت کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں قابل مذمت،عالمی برادری اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نوٹس لے:سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کی قیادت کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سے مطالبہ کیاہے کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریوں سے روکا جائے ،بھارت کشمیریوں کو ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنارہاہے،بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نے کشمیرمیں انسانیت سوز مظالم کو معمول بنا رکھاہے،بھارت آزادی کی تحریک کو دبانے کے لیے کشمیریوں کا قتل عام اور حریت قیادت کو عقوبت خانوں میں بند کر کے انہیں آزادی کے مطالبے سے روکا جا رہاہے ۔

سینیٹر سراج الحق نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت خواتین اور معصوم بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا رہاہے اور بھارتی فوج گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پوری کشمیری قوم بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی اور گزشتہ اٹھائیس سا ل سے آزادی کی جدوجہد کر رہی ہے اور جان و مال ، عزت و آبرو کی قربانیاں دے رہی ہے،بھارت ان کی تحریک آزادی کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑنا چاہتا ہے حالانکہ یہ خالص کشمیریوں کی تحریک آزادی ہے ،کشمیر میں ہونے والے واقعات پر بھارت پاکستان کے خلاف بغیر تحقیق کے الزامات لگا دیتاہے جس کا اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔سینیٹر سراج الحق نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر مسلم ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے اور کشمیرمیں ہونے والے ظلم کو روکنے کا مشترکہ مطالبہ کیا جائے

مزید :

قومی -