”بھارتی جیل میں پاکستانی شاکر اللہ کی شہادت پر ہماری حکومت کا۔۔۔“ ، ارشاد بھٹی نے انتہائی رقت آمیز بات کردی

”بھارتی جیل میں پاکستانی شاکر اللہ کی شہادت پر ہماری حکومت کا۔۔۔“ ، ارشاد ...
”بھارتی جیل میں پاکستانی شاکر اللہ کی شہادت پر ہماری حکومت کا۔۔۔“ ، ارشاد بھٹی نے انتہائی رقت آمیز بات کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی شہاد ت قابل مذمت اورشرمناک ہے ، ہماری حکومت کی جانب سے اس پر وہ ردعمل نہیں آیا جو آنا چاہئے تھا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ بھارتی جیل میں پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی شہاد ت قابل مذمت اورشرمناک ہے ، ہماری حکومت کی جانب سے اس پر وہ ردعمل نہیں آیا جو آنا چاہئے تھا ، انہوں نے کہا کہ بھارت میں 600مسلمانوں کو گائے پر قربان کردیا گیاہے ، باربار یہ سچ ثابت ہورہاہے کہ تاریخ کا سب سے بڑا سبق یہی ہے کہ تاریخ سے کسی نے سبق نہیں سیکھا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت روز ہارتاہے اور کشمیری روز قربانیاں دیکر جیتتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی عقلمندی یہ تھی کہ کشمیریوں کوکشمیرمیں انگیج کرتے لیکن یہ کشمیر کی لڑائی بھارت میں بھی لے آئے ہیں ، اب بھارت میں بھی عادل ڈار اور برہان وانی پیدا ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے بڑا ہاضمہ دار بیان دیاہے ، وہ آصف زرداری اور نواز شریف کو سیاست سے باہر کرنا چاہتے ، اس کا اجر ان کو آخرت میں بھی ملے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف واپس آجائیں ،اگر ان کی مقدمات سے جان جھوٹ گئی تو ان کو دوچار لمحے ہی باقی حاصل ہونگے اور وہ جوچاہتے ہیں کرلیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کاحال یہ ہے کہ آدھا گھنٹہ چل نہیں سکتے اور فوج ان کے ساتھ نہیں ہے ، یہ بیان ان کااپنا بیان ہے ، پرویزمشرف کو اب کوئی سپورٹ نہیں کرے گا ۔

مزید :

قومی -