” وزیر قانون فروغ نسیم سابق صدر پرویزمشرف کے بارے میں کہتے ہیں کہ ۔۔۔“ ، مظہر عباس کے بڑا دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں کہ ان کے سامنے پرویز مشرف سے متعلقہ کوئی فائل نہ لائی جائے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں کے شوق نہیں جاتے ، پرویز مشرف ، آصف زرداری اورفاروق لغاری مرحوم پہلے صدر بنے اور پھر ایم این اے کا الیکشن لڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے کہ وہ اگلی پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف پاکستان آتے ہیں تو ان پر مقدمہ نہیں چلے گا اورنہ ہی وہ جیل میں جائیں گے ، یہ سب کیسے ہوگا یہ بات چھوڑ دیں ؟ لیکن پرویز مشرف کا پاکستان آن کا امکان کم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف پر قائم مقدمات میں وزارت قانون کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ، وزیر قانون فروغ نسیم کہتے ہیں کہ ان کے سامنے پرویز مشرف سے متعلقہ کوئی فائل نہ لائی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پرویز مشرف پاکستان آئیں گے تو تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد آئیں گے ۔