آئینی ماہر سعد رسول نے بھارت کے ساتھ جنگ کے حوالے سے عوامی پالیسی بیان کردی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر سعد رسول نے کہاہے کہ بھارت کے حوالے سے حکومت کی جو پالیسی ہے ، وہ عوام کی بھی نظر آرہی ہے، عوام کا خیال ہے کہ اگر بھارت مذاکرات کی طرف نہیں آتا ، جنگ کی طرف آتا ہے تو پھر بھارت کے ساتھ جنگ کی جائے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا کہ بھارت کے حوالے سے حکومت کی جو پالیسی ہے ، وہ عوام کی بھی نظر آرہی ہے ، عوام بھی یہی چاہتی ہے کہ بھارت سے مذاکرات کئے جائیں اور اگر بھارت مذاکرات کی طرف نہیں آتا ، جنگ کی طرف آتا ہے تو پھر بھارت کے ساتھ جنگ کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا کے عوام بھی یہی کچھ چاہتے ہیں ، اگر دہلی میں سروے کیا جائے تو وہاں کے سروے کے نتائج بھی وہی آئیں گے جو لاہور میں سروے کرنے کے نتیجے میں سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے حوالے سے ملک کے تمام ادارے اور سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔