’’ امریکہ امن کیلئے کردار ادا نہیں کرے گا ‘‘ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ایاز امیر نے حیران کن بات کہہ دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ امن کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کرے گا ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایا ز امیر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ امن کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کرے گا بلکہ ٹرمپ امریکہ کے بارے میں اپنی جورائے رکھتے ہیں ، و ہ کہہ چکے ہیں، اب کلنٹن کے زمانے کی طرح نہیں ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ کی ہمدردی ہوگی تو بھی بھارت کے ساتھ ہوگی ، پاکستا ن کے ساتھ نہیں ہوگی ، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ جو کہہ رہاہے وہ ٹرمپ نہیں کہہ رہے ۔