تحریک انصاف یہ کام نہیں کرے اور آخر خود بھی گڑھے میں گرے گی :چودھری منظور کی اہم پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ تحریک انصاف نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے بھی کوئی پیش رفت نہیں کرے گی اور آخر اس گھڑے میں یہ سارے خود بھی گریں گے۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہا کہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کوگرفتار کیا گیا ہے لیکن ایسے الزامات پنجاب کے سپیکر پر بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی ہولیکن تحریک انصاف خودقومی اسمبلی میں ماحول کو کشیدہ کردیتی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کے پی میں احتساب سیل بنایا مگر پھر خود ہی اس کوبند کردیا ، پی ٹی آئی کی احتساب کے حوالے سے اس کے علاوہ کوئی کارکردگی نہیں ہے کہ وہ کہتے ہیں دیکھیں ہم نے اپنے وزیر کوجیل میں ڈالا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے بھی کوئی پیش رفت نہیں کرے گی اور آخر اس گھڑے میں یہ سارے خود بھی گریں گے ۔