نوازشریف سے خفیہ طور پر ملاقات کرنے والا پر اسرار شخص کون تھا اور اُسے ملوانےکون لایا ؟نجی ٹی وی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

نوازشریف سے خفیہ طور پر ملاقات کرنے والا پر اسرار شخص کون تھا اور اُسے ...
نوازشریف سے خفیہ طور پر ملاقات کرنے والا پر اسرار شخص کون تھا اور اُسے ملوانےکون لایا ؟نجی ٹی وی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) علاج کی غرض سے لندن میں موجود سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف سے پراسرار شخص کی خفیہ ملاقات نے ہل چل مچادی۔

نجی ٹی وی ’اے آر وائے نیوز‘ کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں  نوازشریف سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں ایک پراسرار شخص نے ملاقات کی جو انتہائی خفیہ رکھی گئی ،ملاقات کے لیے آنے والے پراسرار شخص کو میاں شہبازشریف اپنی گاڑی میں دو میل دور سے بٹھا کر لائے۔نوازشریف سے نامعلوم شخص کی ملاقات 40منٹ سے زائد جاری رہی اور اس پراسرار شخص کو اپارٹمنٹ کے پچھلے دروازے سے نکالا گیا۔پراسرار شخص کو چہرہ چھپا کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ لایا گیا تھا، ان مناظر کو پاکستانی نژاد برطانوی صحافی نے ریکارڈ کر لیا جب کہ ملاقات کے حوالے سے مذکورہ شخص سے سوالات کیے گئے تو انہوں نے جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔نجی ٹی وی کا کہناتھاکہ چہرہ چھپائے شخص کی نواز شریف سے پراسرار ملاقات پرسوال اٹھ گئے ہیں کیونکہ نوازشریف سے اُن کے پارٹمنٹ میں پارٹی رہنما تک ملاقات نہیں کرتے ،  یہی وجہ ہے کہ نوازشریف کی سالگرہ کا کیک بھی دروازے پر کاٹا گیا تھا اور سیاسی رہنماؤں کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

مزید : قومی