اسسٹنٹ کمشنرز کے سبزی منڈیوں اور اراضی سنٹرز کے دورے
لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے اراضی ریکارڈ سنٹر شالیمار،سنگھ پورہ سبزی منڈی کے دورے کئے۔ملازمین کی حاضری، آن لائن سسٹم، کمپیوٹر سیکشن، ریکارڈ، زیر التوا کیسز اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا اوردوران چیکنگ گزشتہ ماہ کی کوئی بھی رجسٹری یا انتقال اراضی کیس زیر التوا نہ پایا گیا۔رواں ماہ 244 رجسٹری کے کیسز سامنے آئے جن میں سے 234 کیسز کو حل کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے باقی ماندہ 10 کیسز کو بلاتاخیر حل کرنے کی ہدایت کی ۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے سنگھ پورہ سبزی منڈی کابھی دورہ کیا،نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی اور معیار اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا،دوسری طرف اے سٹی تبریز مری نے ملتان روڈ سبزی و پھل منڈی کے دورہ کیا۔