واسا کی حج قرعہ اندازی،7خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

واسا کی حج قرعہ اندازی،7خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

  



لاہور (جنرل رپورٹر) واسا ہیڈ آفس میں حج قرعہ اندازی کی تقریب،وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود، مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیدزاہد عزیز،پی ٹی آئی ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر(ایف اے اینڈآر) نوید مظہر، ڈائریکٹر (پی اینڈ ای) واسا ابو بکر عمران نے شرکت کی۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے اس سال حج کی سعادت حا صل کرنے والے خوش نصیبوں کے قرعہ اندازی کے ذریعے نام نکالے اور ان کا اعلان کیا۔ پہلی کیٹگری میں سکیل نمبر 1 سے 5 تک کے ملازمین شامل تھے۔ اس کیٹگری سے 4 ملازمین عبدالحمید ٹیوب ویل آپریٹر، امجد سعید ایس پی او،محمد شاہد ٹیوب ویل آپریٹر،اقبال حسین پائپ فٹر کے نام نکلے۔ دوسری کیٹگری میں سکیل نمبر 6سے 10تک کے ملازمین شامل تھے۔اس میں وسیم اللہ ایچ ایم ڈی کا نام نکلا ہے۔تیسری کیٹگری میں سکیل نمبر 11سے 16تک کے ملازمین شامل تھے اس میں مشتاق حیدر جونیئر کلرک کا نام نکلا ہے۔ چوتھی کیٹگری میں سکیل نمبر 17 سے اوپرتک کے ملازمین شامل تھے جس میں احمد وحید ایس ڈی او کا نام نکلا۔ یہ7خوش نصیب اس سال واسا کی جانب سے حج کی ادائیگی پرجائیں گے اور ان کے تمام اخراجات واسا کی جانب سے ادا کیے جائیں گے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے تمام خوش نصیبوں کومبارکباد پیش کی۔

اعلان

مزید : میٹروپولیٹن 1