بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہدنے کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہوتے ہیں۔ بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہمارے تربیتی نظام کا حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہوتے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے جماعت اسلامی مختلف پروگرامات کا انعقاد کرتی آرہی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔بچے وہ معصوم کلیاں اور کونپلیں ہوتے ہیں جو کسی بھی معاشرے کا حسن ہوتے ہیں۔ قوموں اور ملک کے مستقبل کا انحصار انہی پرہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے شہر بھر کے سکولوں کے بچوں میں کشمیر بنے گا پاکستان کے موضوع پر آئن لائن تقریری مقابلے کی تقسیم انعامات تقریب میں اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی لاہور افتخار احمدچوہدری،ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہورمرزا عبد الرشید،عمر شہباز سیکرٹری جنرل اسلامی جمعیت طلبہ لاہور عبدالرحمن سدیس،ملک محمد منیر،حامد شاہد اور دیگر موجود اساتذہ اور عہدیداران موجود تھے۔ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنا والدین اور اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ تربیت یافتہ نوجوان نسل ہی مستقبل میں ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالنے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔ کسی بھی معاشرے کی کامیابی و کامرانی میں نوجوان نسل کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1