ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے 121آوارہ کتے ٹھکانے لگا دیے

ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے 121آوارہ کتے ٹھکانے لگا دیے

  



لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ صحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے عملہ تلفی سگاں آوارہ نے شہر بھر میں کل 121آوارہ کتے تلف کئے۔ جن میں 73 کتے بذریعہ کارتوس اور 48 کتے بذریعہ زہرتلف کئے گئے۔ نشتر زون میں 17 بذریعہ کارتوس اور 11 بذریعہ زہر تلف کئے گئے۔ گلبرگ زون میں 20 بذریعہ کارتوس اور 07 بذریعہ زہر تلف کئے گئے۔ داتا گنج بخش زون/ سمن آبادزون/ راوی زون میں 11 بذریعہ کارتوس اور 19 بذریعہ زہر تلف کئے گئے۔ علامہ اقبال زون میں 25بذریعہ کارتوس اور 11 بذریعہ زہر تلف کئے گئے۔عوام سے التماس ہے کہ اپنے پالتو کتوں کو باندھ کر رکھیں اور ان کی ویکسینیشن کروائیں تاکہ باؤلا پن سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1